مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹرمپ کے بیت المقدس بارے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں:سیاسی،سماجی و مذہبی رہنما
مانچسٹر:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے دنیا بھر میں ایسی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے ایسے محسوس ہوتا ہے تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی اس کے علاوہ وہ کھلم کھلا اسلام مخالف دشمنی پر اتر آئے ہیں انکے اندر اسلام بارے نفرت پائی جاتی ہے اس کی زندہ مثال مقبوضہ بیت المقدس یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دے کر امریکن ہائی کمیشن کا دفتر وہاں کھولنے کا اعلان کرنا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان ملے جلے جذبات کا اظہار سیاسی،سماجی و مذہبی راہنمائوں چوہدری بشیر رٹوی،چوہدری شبیر بہملوی،حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی،مولانا شفیق الرحمن شاہین،خواجہ کلیم الرحمن،کونسلر عتیق الرحمن و دیگر نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ فلسطین کو آزاد،خود مختار ریاست تسلیم کر کے خطہ کا درینہ مسئلہ حل کیا جائے نا کہ دنیا کہ امن کو مزید خراب کرنے کیلئے ایسے پاگل پن کا مظاہرہ کیا جائے انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ خواب غفلت سے جاگ کر عملی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور یک نکاتی پالیسی کا اعلان کر کے امریکہ پر واضح کر دیں کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو حالات کی خرابی کی ذمہ داری ان پر ہو گی اور مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا،اقوام متحدہ کے ادارہ کو اپنے وجود کا احساس دلا کر اس بارے اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہو گا اس وقت تمام امت مسلمہ کے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر