مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کیخلاف جاری کرپشن کیسز کا فیصلہ جلد ہونا چاہئے: منور خان نیازی
مانچسٹر:پاکستان کے اداروں پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بلا جواز تنقید ان کی دماغی حالت میں خرابی کو ظاہر کرتی ہے شریف خاندان نے ریاستی عہدوں کی آڑ میں بے شمار مالی فوائد اٹھائے اور لوٹی ہوئی دولت سے دنیا بھر میں اپنے کاروبار کو پھیلا کر ایک سلطنت قائم کر رکھی ہے اور اب جب خدا کی رسی بے آواز ہوتی ہے پانامہ لیکس میں ان کے کالے دھن کے کرتوت منظر عام پر آئے اور پاکستان کی عدالت میں کافی دیر کیس چلنے کے بعد یہ ثبوت پیش نہ کر سکے اور تاحیات نا اہل قرار پائے تو حواس باختہ ہو کر بغاوت پر اتر آئے ہیں اور کھلے عام مسلح افواج،سکیورٹی اداروں اور عدالتوں کی توہین کر رہے ہیں جو سرا سر ملکی مفادات کے منافی ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بارے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کارروائی کر کے باز پرس کی جائے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ احتساب عدالتوں میں جاری انکے خلاف کرپشن کیسز کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہئے تاکہ پاکستان کی سیاست میں انکا کردار ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے اور مادر وطن میں ایک نئی صبح کا سورج طلوع ہو جو غریب عوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہو، انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹائون میں ہونے والے المناک سانحہ کی جسٹس باقر نقوی کی رپورٹ شائع ہو چکی ہے حکومت پنجاب کے ذمہ داروں کو فی الفور اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا چاہئے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ہونی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی اقتدار کے نشے میں ایسے گھنائونا کھیل نہ کھیل سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر