مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر اکثریت سے جیت کر اقتدار میں آئے گی:چوہدری جعفر اقبال
مانچسٹر:مسلم لیگ ن کی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے حسب وعدہ ملک بھر میں تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جس کی وجہ سے کاروباری حضرات نے بہت بھاری نقصان اٹھایا اس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،چین،پاکستان راہداری منصوبہ خطہ میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا اور معیشت چند سالوں میں تیزی سے بڑھے گی روز گار کے لاکھوں مواقع میسر آئیں گے جس سے غربت میں کمی واقع ہو گی اور ہم ایک طاقتور ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھریں گے یہ سب کچھ ہمارے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی عوام سے دلی محبت اور وطن لگن،وسعت نظری کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے وفاقی وزیر چوہدری جعفر اقبال نے چوہدری اشرف ڈمیان،چوہدری بلال گجر اور حاجی چوہدری سلامت کی جانب سے دیئے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے جیت کر اقتدار میں آئے گی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گی،اپنے حلقہ انتخاب بارے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کو چار سال کے عرصہ میں حل کروایا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے،اس عشائیہ میں دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر