سندھی سنگت یوکے کے زیراہتمام سندھ کلچرل اینڈ ہرٹیج ڈے منایا گیا
مانچسٹر: مقامی ہوٹل میں سندھی سنگت یوکے کے زیراہتمامس ندھ کلچرل اینڈ ہرٹیج ڈے بڑے اہتمام کیساتھ منایا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کے علاوہ برطانیہ میں پورے سندھ سے رہنے والے ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی سینیٹر ڈاکٹر کریم احمدخواجہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں نے قربانیاں دیکر ایک مثال قائم کی ہے سندھ میں بہت ترقیاتی کام ہوئے ہیں بلاول بھٹو کی زیرقیادت 2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے پاکستان سے جیت کر حکومت بنائے گی وقفہ وقفہ سے سندھ کے ملی نغمے اور روایتی رقص پیش کیا گیا جس سے لوگوں جو زیادہ تر اپنی فیملیوں کیساتھ تھے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے رہے۔مقامی صحافی میر ذوالفقار نے انتظام بہت اچھے طریقے سے کئے تھے،خطاب کرنے والوں میں سیکرٹری جنرل گل سرائی،صدر علی گل،ڈاکٹر لاکھو سیکرٹری جنرل ورلڈ سندھ اے آر بخاری کلچرل سیکرٹری حفیظ خان وڈیو،ارسلان خٹک شامل تھے، نظامت حفیظ خان وڈیو اور ڈیورش نے بہت اچھے طریقے سے ادا کئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر