غلام ملک (مرحوم) کی سالانہ برسی پر روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد
مانچسٹر: مانچسٹر کے ماہرقانون دان نجی ٹی وی کے مالک ڈاکٹر لیاقت ملک، ڈاکٹر مقبول ملک کے والد محترم غلام ملک (مرحوم) کی سالانہ برسی کے موقع پر ایک روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد کیاگیا اور ساتھ میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالے سے بھی حضور پاکؐ کی سیرت پر روشنی ڈالی گئی اور شرکائے محفل نے اس بات پر زوردیاکہ دین اسلام کی سربلندی اور حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات کی روشنی میں اسلام کی صحیح تصویرکشی کو عالم اقوام تک پہنچانے کیلئے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ہمارے دین میں جبر، دہشت گردی، ظلم وستم اور افراتفری بارے کہیں بھی ذکر نہیں ہے بلکہ اسکے برعکس انسانیت کی خدمت، محبت ویگانگت،بھائی چارے،دوسرے مذاہب کا عزت واحترام بارے بار بار درس دیا گیا ہے اسلام کی آڑ میں اپنے مضموم مقاصد کو پانے والوں کا مذہب تو کیا انسانیت سے بھی دور تک کا واسطہ نہیں ہے،اس موقع پر حضور پاکؐ کے موئے مبارک کا دیدار بھی کروایا گیا،اس محفل میں سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب رانا بختیار، کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد، سابق امیدوار برائے گریٹر مانچسٹر میئر چوہدری اسلم،خواجہ کلیم الرحمن،عامر شیخ کے علاوہ دیگرافراد نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض محبوب خان نے سرانجام دیئے،حاضرین کو کھانا کھلایاگیا اور جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا،تمام انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ملک عظیم نے نمایاںکردار ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر