مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی وکشمیری پاکستان کے بلامعاوضہ سفیر ہیں: بیرسٹر امجد ملک
راچڈیل : برطانیہ کی کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیات اور جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے نائب چیئرمین حاجی امجد حسین مغل کو انکی کمیونٹی کیلئے خدمات کے صلہ میں اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹرامجد ملک نے اپنے دفتر بلاکر شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ برطانیہ ودیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی وکشمیری پاکستان کے بلامعاوضہ سفیر ہیں اور خاص کر برطانوی معاشرے کے تمام شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور مادروطن کا نام فخر سے بلند کررہے ہیں انکی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے او پی ایف نے بیڑا اٹھایا ہے امجد حسین مغل انتہائی ایماندار محنتی شخص ہیں ایسے افراد پر ہم سب کو فخر ہے، حاجی امجد حسین مغل نے کہاکہ ان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کمیونٹی اور انسانیت کی خدمت کو وہ عبادت سمجھ کر سرانجام دیتے ہیں خصوصاً مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے وحشیانہ مظالم عالمی توجہ کے طالب ہیں، بیرسٹر امجد ملک نے جب سے او پی ایف کا چارج سنبھالا ہے لگن اور جانفشانی کیساتھ دنیا بھر میں مادروطن سے تعلق رکھنے والوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں ہم ان کیساتھ ہمہ وقت مدد اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر