مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اللہ کے گھر کی زیارت، روضہ رسولؐ پر حاضری سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے:صاحبزادہ حسیب مدنی
مانچسٹر:ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے صاحبزادہ محمد حسیب مدنی جوان دنوں سو افراد کا قافلہ لے کر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں با برکت سعادت حاصل کرنے کے بعد بذریعہ ٹیلی فون میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رب العالمین کے گھر کی زیارت اور روضہ رسولؐ پر حاضری سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے ایک ایسی روحانی کیفیت طاری ہو جاتی ہے جس سے انسان سب کچھ بھول کے اللہ اور حضرت محمدؐ کی یاد میں مگن ہو جاتا ہے جو ذہنی،روحانی اور جسمانی سکون کا باعث بنتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس با برکت سعادت کے موقع پر تمام مدنی برادران کیلئے خصوصی اور پوری امت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق،دین اسلام کی سر بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں والدین کے علاوہ ہمارے بزرگ حضرت پیر محمد مقصود مدنی کی خصوی نظر کرم ہے کہ انکی دلی دعائوں کی بدولت رب کریم تمام مشکلات ختم کر کے آسانیاں پیدا کر دیتا ہے اس سے بڑی نعمت اور دولت کیا ہو سکتی ہے،مدنی قافلہ کے بخیریت عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسولؐ کی زیارت پر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے رب کریم کی بارگاہ میں خصوصی دعا کی کہ عمرہ کو قبولیت کا اولین درجہ بخشیں،سفر بخیریت سے گزرے اور وہ دوبارہ اپنے اہل و عیال سے جا ملیں اس کے علاوہ برطانیہ و یورپ بھر میں بسنے والے مدنی برادران نے بھی انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر