مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شادی کے تیرہ سال بعد کاروباری شخصیت چوہدری معروف مدنی کے گھر بیٹے کی پیدائش
مانچسٹر:برطانیہ کے شہر کی کاروباری شخصیت چوہدری محمد معروف مدنی کے ہاں شادی کے تیرہ سال بعد خداوند کریم نے اولاد نرینہ سے جھولی بھر دی،اس پر مسرت موقع پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرت کی طرف سے اپنے بندوں پر ایک بہت بڑا امتحان ہوتا ہے جو استقامت مستقل مزاجی اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے،واحدہ لا شریک کی ذات ضرور اپنی نعمتوں سے نوازتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان رب کریم پر اعتقاد اور حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے ایسے میں خدا ترس،انسانیت سے محبت کرنے والے انتہائی رحم دل حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی دعائیں اور وظائف بھی شامل حال تھے جنہوں نے ہر لمحہ حوصلہ افزائی کی،ہمت بڑھائی اور کہا کہ مایوسی گناہ ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے طبعی طور پر کہا تھا کہ آپ کے ہاں اولاد پیدا نہیں ہو سکتی لیکن قدرت ہر شے پر قادر ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام خاندان انتہائی خوش ہے اور رب کریم کی بارگاہ میں سر بسجود ہے کہ جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے،اس پر مسرت موقع پر حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے تمام مدنی برادران کی طرف سے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیٹے کیلئے نیک تمنائوں ،صحت و زندگی اور لمبی عمر کیلئے دعا کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر