مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
6 مسلم ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند، امریکی عدالت کی ٹرمپ کے فیصلے کی توثیق
نیویارک: امریکا کی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر لگائی جانے والی پابندی مکمل طور پر نافذ العمل ہو سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے امریکی انتظامیہ کی اس درخواست کو منظور کیا کہ ماتحت عدالتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اس معاملے کو اب سان فرانسسکو، کیلیفورنیا اور رچمنڈ کی وفاقی عدالتوں میں سنا جائے گا۔ صدرٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک متنازع پالیسی کے تحت 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندیاں عائد کی تھیں تاہم اس حکم نامے کو وفاقی عدالت نے فروری میں معطل قرار دے دیا تھا۔