مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
چینی صدر کی آنگ سان سوچی سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ملاقات میں صدر شی نے دونوں ممالک کے درمیان ایک اقتصادی راہداری تعمیر کرنے کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ واضح رہے کہ یہ پیشکش چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت ایشیا اور یورپ کو جوڑتے ہوئے ایک بڑی اقتصادی پٹی بنائی جائے گی۔ دونوں رہنما ایسے وقت میں ملے ہیں جب میانمار کے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف برتاؤ پر بین الاقوامی تنقید کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب میانمار کی اسٹیٹ کونسلر اور رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے پرامید ہیں۔