مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹائی ٹینک میں ہمارا پیار لکھا نہیں گیا تھا ‘ ہم رومانوی تھے :کیٹ ونسلیٹ
لاس اینجلس: حال ہی میں ہولی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے گزشتہ 20 سال سے لوگوں کے اس سوال کا جواب دیا تھا کہ بالاخر فلم میں ہیرو جیک لیونارڈو ڈی کیپریو کو مار کیوں دیا جاتا ہے۔ جیمز کیمرون نے کہا تھا کہ اگر فلم میں جیک کو مار نہیں دیا جاتا تو فلم مقصد سے خالی رہ جاتی، اور یہ کہ فلم کے اسکرپٹ میں ان کی موت لکھی ہوئی تھی۔اب اس فلم کی ہیروئن روز (کیٹ ونسلیٹ) نے کہا ہے کہ فلم ٹائی ٹینک میں ان کے اور لینارڈو ڈی کیپریو کی اداکاری نے ان کے پیار کو فلم میں مثالی بنایا۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس کے معروف کامیڈی شو دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ ان کے خیال کے مطابق ان کا پیار فلم کے اسکرپٹ میں لکھا نہیں گیا تھا بلکہ اس دن وہ رومانوی موڈ میں ہی فلم کے سیٹ پر پہنچے تھے۔ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا اشارہ اس دن کی شوٹنگ کی طرف تھا جس دن فلم کے آخری مناظر شوٹ کیے گئے تھے جس میں ہیرو جیک کو یخ ٹھنڈے پانی میں سسکیاں بھرتے ہوئے روز کے ہاتھ میں مرتا ہوا دکھایا گیا تھا۔ فلم کے اسی منظر پر شائقین آج بھی افسردہ ہو جاتے ہیں شائقین کا خیال ہے کہ ہیرو کو بچایا بھی جا سکتا تھا۔ کیٹ ونسلیٹ نے شو میں بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یخ ٹھنڈے پانی میں لکڑی کے ایک تختے پر فلمی منظر کی شوٹنگ کے دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔