مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے اسلامک مشن اولڈہم میں پانچویں سالانہ سیرت کانفرنس کا انعقاد
اولڈہم:یوکے اسلامک مشن اولڈہم میں پانچویں سالانہ سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی راہنمائوں نے شرکت کی،کانفرنس کی نظامت کے فرائض شیخ حماد الرحمن فہیم نے انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک کا شرف سنٹر ہذا کے انچارج مولانا محمد اقبال کو نصیب ہوا،نعت رسول مقبولؐ طلحہ طارق اور محمد عمران ظفر نے پیش کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ اس وقت دنیا میں قیام امن کیلئے تمام مذاہب کے درمیان باہمی روابط کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ہماری پیارے نبی حضرت محمدؐ کی سیرت اور انکے بتائے ہوئے احکامات کے عین مطابق عمل کرنے کے ساتھ محبت،امن،بھائی چارے دوسرے مذاہب کا ادب و احترام اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو پھیلانا مقصود ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا ہے انکا واحد حل قرآن مجید کی کی تعلیمات اور سیرت نبیؐ پر عمل ہے،دین اسلام کا مذہب ہے اس کی صحیح تصویر کشی کو غیر مذاہب تک پہنچانے کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے مکمل آگاہی دینی ہو گی تاکہ وہ دین اسلام کی خدمت آج کے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کر سکیں اور بہترین معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے،حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات میں سے یہ بھی ہے کہ دوسرے مذاہب کا احترام کیا جائے تاکہ وہ آپکے مذہب کا احترام کریں،اولڈہم انٹر فیتھ فورم کے فادر فلپ نے کہا کہ اس وقت اسلامو فوبیا کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بارے خیالات قابل مذمت ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر تمام مشکلات پر قابو پانا ہو گا اس سلسلے میں اس قسم کی کانفرنس اور کمیونٹی کے ساتھ انتہائی قریبی روابط کی اشد ضرورت ہے،ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے جت کارا کے علاوہ ڈاکٹر شیخ محمد اکرم،یوکے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،ڈاکٹر مشرف حسین الازہری چیف ایگزیکٹو آفیسر کریمہ انسٹی ٹیوٹ،مولانا محمد اقبال،نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد،نائب صدر ضیا الحق،ناظمین برانچز،علما و مشائخ کے علاوہ خواتین مرد و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی،حاضرین محفل کو کھانا بھی پیش کیا گیا،سابق میئر اولڈہم کونسلرز عتیق الرحمن اور فدا حسین نے خصوصی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر