مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی سیاست میں شریف خاندان کا مستقبل تاریک ہو چکا : شیخ رشید سربراہ عوامی مسلم لیگ
مانچسٹر ... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد چند روزہ نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے،مانچسٹر ایئر پورٹ پر معروف کمیونٹی شخصیات انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر، شیخ سلیم، بیرسٹر عامر الیاس،اعجاز حسین و دیگر ساتھیوں نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں شریف خاندان کا مستقبل تاریک ہے جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی سیاست میں تبدیلیاں ہوتے دیکھ رہا ہوں اور فروری کے آخر تک میاں نواز شریف کے خلاف تمام مقدمات کا فیصلہ ہو جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے بیرونی آقائوں کی خوشنودی کیلئے ختم نبوت کی آئینی ترمیم کروائی،انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور الطاف حسین ہمیشہ پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں انکی مثال ایسی ہے کہ جس برتن میں کھانا کھائو اسی میں تھوک دو،کیپٹن صفدر مدرسوں میں جاتے رہے ہیں وہ دونوں طرف کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیں،مردم شماری کی وجہ سے2018میں عام انتخابات کا انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،میاں نواز شریف اب پارک لین لندن کے فلیٹس بیچنے کے چکر میں ہیں انکی ذہنیت قابل رحم ہے،ایل این جی پر کیس لڑ رہا ہوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کی وجہ سے ذاتی فائدہ اٹھایا ہے،یاد رہے کہ مانچسٹر کے بعد لندن میں بھی وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر