مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
میگھن مارکل شہزادے ہیری سے شادی کے بعد شہزادی نہیں کہلائیں گی
لندن: جب سے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے دنیا بھر کے لوگوں کی دلچسپی ان کی شادی میں بڑھ گئی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ میگھن مارکل شہزادے ہیری سے شادی کے بعد شہزادی نہیں کہلائیں گی۔برطانوی شاہی خاندان کی روایات کے مطابق شہزادہ یا شہزادی کہلانے کا اختیار صرف شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔ چونکہ کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے تعلق نہیں رکھتیں تو ان کے نام کے ساتھ شہزادی نہیں لگایا جاسکتا۔کیٹ مڈلٹن کو شہزادے ولیم سے شادی کے بعد ڈچز آف کیمبرج کا اعزازی نام دیا گیا تھا۔ ان ہی کی طرح میگھن مارکل کو بھی ایک اعزازی نام دیا جائے گا۔ میگھن کو یہ اعزازی نام شہزادے ہیری کو اعزازی نام ملنے کے بعد ہی دیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادے ہیری کو شادی کے بعد "ڈیوک آف سسیکس" کا خطاب ملنے کے امکانات ہیں۔ اگر انہیں یہ خطاب ملے گا تو میگھن مارکل کو ڈچز آف سسیکس کا خطاب ملے گا۔میگھن مارکل کبھی شہزادی نہیں بن سکتیں مگر ان کے اور شہزادے ہیری کے تمام بچے شہزادے اور شہزادیاں ہی ہوں گے۔