مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مس ورلڈ منتخب ہونیوالی بھارتی حسینہ مانوشی کی عامرخان کی فلم میں کام کرنیکی خواہش
ممبئی:حال ہی میں مس ورلڈ منتخب ہونیوالی بھارتی حسینہ مانوشی چھیلر نے عامر خان کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مانوشی چھیلر نے کہا بالی ووڈ میں انٹری اس وقت ان کے ذہن میں نہیں ہے وہ سوچ رہی ہیں تو بس اتنا کہ اگلا سال ان کیلئے کس قدر ہنگامہ خیز اور دلچسپ ہوگا، وہ دنیا بھر کا سفر کریں گی اور مس ورلڈ رہنے والی خواتین کیساتھ دنیا بھر میں خواتین کو درپیش طبی مسائل سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرینگے ۔مانوشی چھیلر کا کہنا تھا اداکاراؤں میں انکی پسندیدہ فنکارہ پریانکا چوپڑا ہیں لیکن وہ مستقبل قریب میں عامر خان کی فلموں میں ضرور کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انکی فلم میں معاشرتی مسائل کے حوالے سے پیغام ہوتا ہے اور ان میں کردار نبھانا بہت مشکل بھی ہوتا ہے ۔عالمی مقابلہ حسن کے حوالے سے مانوشی نے کہا مقابلے کے دوران شریک امیدواروں میں ایک دوسرے سے متعلق جاننے کیلئے بہت تجسس ہوتا ہے کیونکہ وہاں ایک دوسرے سے متعلق بہت کم معلومات ہوتی ہیں اور نا ہی انتظامیہ کی جانب سے کچھ بتایا جاتا ہے ۔