مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیمیائی حملہ،3نوجوان شہید،احتجاج،جھڑپیں
سری نگر:بھارتی فوج نے اسرائیل کے نقش قدم پرچلتے ہوئے مقبوضہ ریاست میں نہتے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال معمول بنالیا،پلوامہ میں تازہ واقعہ کے دوران آبادی پرکیمیائی حملے سے 4مکانات تباہ جبکہ3بے گناہ نوجوان شہید ہوگئے جن کی لاشیں بھی شناخت کے قابل نہ رہیں،مظلوموں نے جبرواستبدادکیخلاف احتجاج کاسلسلہ بھی جاری رکھاجس دوران غاصب فورسزسے جھڑپوں میں متعددافرادزخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملہ سے 4گھر تباہ کردئیے جبکہ3نوجوان شہیدہوئے جن کے جسد خاکی بھی ناقابل شناخت ہو گئے ۔خیال رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال اپنے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ اسرائیل کے بعدشروع کیا،اس سے پہلے اسرائیلی فوج غزہ اورلبنان میں وائٹ فاسفورس بموں کاباقاعدہ استعمال کرتی رہی ہے ۔دوسری جانب مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پراحتجاج کاسلسلہ جاری رہا،بھارتی مظالم کیخلاف گزشتہ روزمکمل پہیہ جام اورشٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی،سڑکیں سنسان اوربیشترتعلیمی ادارے بندجبکہ دفاترمیں بھی ویرانی دکھائی دی،کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی لہرروکنے کیلئے کرفیوسمیت سخت ترین پابندیاں عائداورہزاروں سکیورٹی اہلکارتعینات کررکھے تھے جبکہ ریل سروس بھی بندرہی،یہ رواں برس ریل سروس بندکرنے کا45 ویں واقعہ ہے ،تاہم مختلف علاقوں میں ہزاروں کشمیری تمام ترپابندیاں روندتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے اورآزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی،غاصب فورسزنے منتشرکرنے کیلئے آنسوگیس شیلنگ اورپیلٹ گن فائرنگ کاوحشیانہ استعمال کیا،جس کے جواب میں آزادی کے متوالوں نے زبردست پتھراؤکیا،چنانچہ جگہ جگہ شدید جھڑپیں ہوئیں جس دوران خواتین سمیت متعددمظاہرین زخمی ہوگئے ۔دریں اثنابانڈی پورہ میں ساتھی کی فائرنگ سے بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کااہلکارماراگیا،ترجمان بی ایس ایف کے مطابق ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سپاہی چندر بھٹ کااپنے ساتھیوں سے جھگڑاہواجوبڑھنے پراسکے ہی ایک ساتھی نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے چندربھٹ کوقتل کردیا۔مزیدبرآں شہرخاص کے علاقہ میں پٹرول بم کے حملہ سے گشت پرماموربھارتی پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔مزیدبرآں بھارتی پولیس نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں نظربند18کشمیری رہنماؤں کوبدترین تشددکانشانہ بناکرزخمی کردیا،ان میں حریت کمانڈرسیدصلاح الدین کے بیٹے شاہدیوسف بھی شامل ہیں،اہلخانہ کے مطابق شاہدکوسراورکندھے پرشدیدچوٹیں آئیں۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہاکہ نہتے کشمیری سب سے بدترین ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں،جس ملک کی فوج بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،اسکے وزیراعظم مودی کودہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے بیانات دینے کاکوئی حق نہیں۔