مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آزادکشمیر کےملٹی ملین کلک آئی ڈیز کرپشن کیس میں وزیراعظم مجیدملوث ہیں:بیرسٹر سلطان محمود
میرپور ...آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں خود وزیراعظم رہا ہوں اور بحیثیت وزیراعظم میں یہ بات اچھی طرح جانتا ہوں کہ کسی بھی جونیئر لیول کے افسر کی یہ جرات نہیں ہو سکتی کہ وہ کسی بھی سرکاری خط پر وزیراعظم وقت سے دھوکے کے ساتھ دستخط کروا لے ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے سیکشن افسر کو معطل کرنا در اصل کرپشن کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے میں نے اس حوالے سے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے اور اربوں روپوں کی کرپشن کے ا س تمام سلسلے کو بے نقاب کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بشمول سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور اور تمام اہم شخصیات کو کلک آئی ڈیز کی اربوں روپوں کی کرپشن میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور دیگر اہم حکومتی اہلکاران کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت پیش کر دیئے ہیں ۔جلد ہی ڈراپ سین ہو جائے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں موجودہ مجاور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی وجہ سے کشمیریوں کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے پوری دنیا میں کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور یہاں پر آزادی کے بیس کیمپ میں مجاور ٹولہ کرپشن کے مختلف منصوبوں کے بعد اب افغان نیٹ ورک کے ساتھ مل کر سائبر کرائمز میں ملوث ہو کر معصوم شہریوں کے اربوں روپے لوٹ چکا ہے اس تمام سلسلے کو سمجھنا اور سیکیورٹی رسک بننے والے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو اقتدار سے ہٹانا انتہائی ضروری ہے قومی سلامتی کے لیے کام کرنے کے لیے تمام اداروں سے ہم رابطہ کر رہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے اہم ترین پیش رفت دیکھنے میں آئے گی ۔ایف ایم 93میرپور ریڈیو آزادکشمیر کے پروگر ام ’’ لائیو ٹاک ود جنید انصاری ‘‘ میں براہ راست گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید جناح ماڈل ٹاؤن سکینڈل ،میرپور تا خالق آباد ڈیول کیرج وے سکینڈل سمیت کرپشن کی مختلف داستانوں میں اربوں روپے کی خرد برد کر چکے ہیں اور اسی طرح میڈیکل کالجز اور میگا پراجیکٹس کے نام پر بھی اربوں روپے لوٹ کھسوٹ کی نذر کر چکے ہیں اس حوالے سے بھی تمام ثبوت قومی میڈیا کی خدمت میں پیش کیے جا چکے ہیں میرپور میں ایوان صحافت میں صحافیوں کے انتہائی اہم اور سنجیدہ سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بد تہذیبی اور بد تمیزی پر مبنی جو زبان استعمال کی ہے اس سے تمام صحافی برادری کی توہین ہوئی ہے وزیراعظم کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ صحافی برادری کی طرف سے اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دیں نہ کہ اس کے جواب میں ناشائستہ رویہ کا مظاہرہ کریں ۔پروگرام میں ایکسپرٹ کے فرائض سینئر صحافی راجہ حبیب اللہ خان نے انجام دیئے پروگرام میں آل کشمیر نیوز پیپر ز سوسائٹی کے صدر عامر محبوب ،سینئر صحافی و نکیال پریس کلب کے صدر عبدالقیوم طاہر اور سینئر صحافی سجاد قیوم خانپوری نے بھی شرکت کی ۔اے کے این ایس کے صدر عامر محبوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کلک آئی ڈیز سکینڈل میں اپنے ملوث ہونے کے الزامات کا مناسب جواب نہیں دے پا رہے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے دستاویزات پیش کی جا رہی ہیں جو وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طر ف سے سپریم کورٹ کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے منافی احکامات پر مشتمل ہیں ۔کلک آئی ڈیز سکینڈل میں ہزاروں معصوم شہریوں کے اربوں روپے لوٹے گئے ہیں اس معاملے کو حتمی انجام تک پہنچانا ضروری ہے اس حوالے سے آزادکشمیر کی سیاست بھی ایک نیا رخ اختیار کر چکی ہے ۔