مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا کی’’ پدماوتی‘‘ کی جگہ سنی لیون کی فلم ’’تیرا انتظار‘‘ ریلیز ہوگی
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری اور میڈیا پر اس وقت پدماوتی کی کہانی اور فلم کی ریلیز موخر کرنے کے بڑے چرچے ہیں کیونکہ اس فلم کی نمائش ملتوی کرنے سے سنیما مالکان کو بھاری نقصان کا خطرہ تھا تاہم اب دپیکا کی پدماوتی کی جگہ سنی لیون کی فلم ’’تیرا انتظار‘‘ ریلیز ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے فلم پدماوتی کو یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم فلم متنازع بن جانے، بھنسالی سمیت دپیکا اور فلم کے دیگر اداکاروں کو دھمکیاں ملنے اور بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفکیٹ ملنے میں تاخیر کے بعد بالآخر پروڈیوسرز نے ازخود فلم کی ریلیز موخر کردی۔پدماوتی کی ریلیز موخر ہونے کے بعد اب بالی ووڈ کے ریلیز کیلینڈر میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب سنی لیون کی فلم جسے 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا وہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔