میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
لاہور: میاں صاحب ذاتی معاملات کو سیاست سے نہ جوڑیں، بلاول بھٹو کی تنبیہ، کہتے ہیں میاں صاحب نظریے کو سمجھتے ہی نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف اور پوزیشن کی تبدیلی کو نظریہ نہیں کہتے۔صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں شامل رہے، پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نکتے پر تو ہم متفق ہیں کہ جمہوریت کی خاطر سب کو مل کر چلنا چاہئے، جمہوریت کے لئے سب جماعتیں متفق ہیں، پیپلز پارٹی ہو، ن لیگ ہو یا پی ٹی آئی سب چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، ہمیں بھارت یا امریکہ کے بارے میں نہیں پاکستان کے لئے سوچنا ہے، بدقسمتی سے نواز شریف نظریے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، میاں صاحب مفاد پرست رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔