مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے پی سی سی آئی انتخابات،اے شاہین صدر،حاجی صدیق چیئرمین، امجدخان،عطا الحق ڈائریکٹرزمنتخب
لندن ... برطانیہ میں برٹش پاکستانی بزنس مینوں کی نمائندہ تنظیم یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات میں پانچ ڈائریکٹروں کا چنائو عمل میں لایا گیا۔ پاکستان سنٹر ولزڈن گرین میں سنٹر کے چیئرمین طارق ڈار اور ضیا نسیم نے الیکشن کمشنرز کے فرائض ادا کیے۔ برطانیہ کے طول و عرض سے ممبران کی کثیر تعداد نے پرامن طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ڈائریکٹرز بننے کے امیدواروں میں کامران خان، نجیب خان، ماجد چوہدری، امجد خان، سہیل سراج، ڈاکٹر مرتضیٰ، کرنل زاہد، تحسین اسلم اور عطاء الحق شامل تھے۔ صبح گیارہ سے شام چار بجے تک ہونے والی پولنگ کے رزلٹ کے مطابق پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز کے چیئرمین عطاءالحق، ڈاکٹر مرتضیٰ، تحسین اسلم، سہیل سراج اور کبابش اوریجنل کے امجد خان نے واضح اکثریت سے برتری حاصل کرلی اور ڈائریکٹرز منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمشنرز نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تمام ممبران کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کریڈٹ ممبران کو جاتا ہے کہ تمام وقت کسی قسم کی بدمزگی دیکھنے کو نہیں ملی۔ بعد ازاں تمام موجودہ اور نومنتخب ڈائریکٹرز کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سال 14-2013 کیلئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق عبدالمجید شاہین صدر، حاجی صدیق چیئرمین، نذر لودھی نائب صدر، ڈاکٹر مرتضے جنرل سیکریٹری اور شاہد مرزا خزانچی کے عہدے پر فائز قرار پائے۔