مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اولڈہم:یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال اپنے والد محترم کی وفات پر پاکستان چلے گئے تھے،انکی واپسی پر یورپین اسلامک سینٹر میں لوگوں کی کثیر تعداد مولانا محمد اقبال سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیلئے پہنچی جن میں یوکے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،سینئر نائب صدر میاں عبدالحق،نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد،مشائخ و علمائے کرام،امام و خطیب،برانچز ناظمین اور یوکے آئی ایم کے ممبران کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ واجد خان،سابق میئر اولڈہم فدا حسین،سیاسی و سماجی کارکن،کونسلرز میئرز لوکل باڈیز،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی بڑی تعداد جن میں چوہدری اسحاق،چوہدری وسیم،ہارون نعیم مرزا،اعجاز افضل،چوہدری عارف پنڈھیر،تنویر کھٹانہ،فیاض بشیر و دیگر نے تعزیت کی،مولانا محمد اقبال نے اپنے والد محترم کیلئے اجتماعی دعا کرائی کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے،آمین۔انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر