مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
شارجہ کی پولیس کا پاکستانی شہری کو اُس کی بہادری پر خصوصی اعزاز
ابوظبی:متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے پاکستانی شہری کو اُس کی بہادری پر خصوصی اعزاز سے نوازا ہے ۔ اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالاحد عبدالقیوم نامی پاکستانی شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی گردن سے سونے کی چین نوچ کر بھاگنے والے چور کو نا صرف پکڑا بلکہ پولیس کے آنے تک اُسے اپنی گرفت میں بھی لیے رکھا ۔بعد ازاں اُسے پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ چوری کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم کو گرفتار کرانے پر شارجہ پولیس نے عبدالاحد کو خصوصی اعزاز سے نواز کر اُن کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ شارجہ پولیس کے افسر کرنل خلیفہ نے پاکستانی شہری کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور ایک تحفہ پیش کیا ۔ اس موقع پر کرنل خلیفہ نے عبدالاحد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبدالاحد نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں پولیس کی مدد کی جو لائق تحسین ہے ۔