مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی
کراچی: وزیراعظم نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا2013 میں حکومت کو توانائی کے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، توانائی قلت پر قابو پانے کےلیے گیس کو نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے کہا دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر گیس مہیا ہو گی، ملک میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والے مزید بجلی گھر بھی لگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا گیس پلانٹس، سی این جی اور صنعتی ضرورتوں کے باعث گیس کی طلب ایک پی سی ایف ہے، آئندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30 ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہا توقع ہے کہ ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز لگیں گے، اس کے شعبے میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع ہیں۔