مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فلم پدماوتی کی حمایت کرنے کے بعد راکھی ساونت ہندو انتہا پسندوں کا نشانہ
ممبئی:بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اداکارہ راکھی ساونت کو پدماوتی کی حمایت پر منہ کالا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پدماوتی کی تیاری اور اس کی تشہیر میں کروڑوں روپے لگے ہیں اور اسے یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا ۔لیکن اس کی کہانی پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے دباؤ کے بعد فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر نے پدماوتی کی ریلیز فی الحال منسوخ کردی ہے لیکن اس معاملے پر تنازعات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ایک جانب فلم کے حوالے سے تنازعات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ کچھ دن پہلے ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ اگر فلم پدماوتی ریلیز ہوئی تو دپیکا کی ناک کاٹ دی جائے گی ۔دوسری جانب اداکاروں اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہر سطح پر اس فلم کی بھر پور حمایت کی جارہی ہے۔ فلم کی حمایت کرنے والوں میں سلمان خان اور کرن جوہر جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔فلم کی حمایت کے لئے بالی ووڈ کی ان اہم شخصیات کی دیکھا دیکھی راکھی ساونت نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے پدماوتی کی حمایت میں بھاشن دے ڈالا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پدماوتی کی ریلیز کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے ایک اچھی فلم بنائی ہے جس میں دپیکا پڈوکون نے اچھا کام کیا ہے اور شاہد کپور بھی بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں ، اس لیے وہ لوگوں سے اپیل کرتی ہیں کہ بھارت کے اندر اور بیرون ملک لوگوں کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔راکھی کی ویڈیو کیا جاری ہوئی ان کی مشکلیں بڑھ گئیں ، جس تنظیم نے دپیکا کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا تھا اب اسی تنظیم نے راکھی کا منہ کالا کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔