مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایسے کسی قانون کو تسلیم نہیں کرتے جو ختم نبوت سے متصادم ہو:محمد افضل خان
مانچسٹر:پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد سرفراز نے پاکستان میں ختم نبوت کے قانون کے معاملے پر ہونے والی احتجاجی تحریک اور دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کیا جس میں شیڈو منسٹر محمد افضل خان،سابق لارڈ میئر نعیم الحسن اور کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر شیڈو منسٹر محمد افضل خان نے کہا کہ یقیناً ختم نبوت پر ہر مسلمان کا عقیدہ و ایمان ہے موجودہ حالات میں پاکستان کے کے بہت سارے چیلنجز ہیں جس میں دہشت گردی،تعلیم،صحت،روزگار،صاف پینے کا پانی،غربت اور داخلی و خارجی مسائل میں الجھا ہوا پاکستان اور کرپشن زدہ معاشرہ اس طرح کے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا جو پیدا کئے جا رہے ہیں،چاہئے تو یہ تھا کہ حکومت اور ادارے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کی سعی کرتے،خواہ مخواہ مذہبی معاملات میں قوم کو الجھا دیا گیا ہے ایسے کسی قانون کو نا تسلیم کرتے ہیں نا کریں گے جو ہمارے عقیدے ختم نبوت سے متصادم ہو،نعیم الحسن سابق لارڈ میئر نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی معاملہ ہو یا سیاسی برطانیہ میں مقیم پاکستانی اسکا گہرا اثر لیتے ہیں خصوصاً مذہبی معاملات میں حکومت پاکستان محتاط رہے،برطانوی پاکستانیوں کو ضرور آواز بلند کرنی چاہئے،چوہدری محمد سرفراز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہئے اور بے نقاب ہونا چاہئے ان سب کو جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ زنی کی جسارت کی ہے یہ ایسا معاملہ ہے کہ اس جہاں میں بھی ذلالت اور اس کی عدالت میں بھی ذلالت مقدر بنے گی انہوں نے کہا برطانوی علما کرام مشائخ عظام اور عوام کو ملکر آواز بلند کرنی چاہئے اور جب بھی حکومتی نمائندے آئیں ان سے پوچھا جائے کے یہ ظلم کیونکر کیا گیا،اس موقع پر طارق محمود ہمدانی،امام سبطین علی،چوہدری محمد عارف،حافظ محمد وحید،چوہدری محمد شبیر،علی سرور،چوہدری عبدالقادر،محمد فیاض،ریاست ایڈووکیٹ،چوہدری یاسر رفیق،محمد رضوان علی اور احمد عالم نے بھی عقیدہ ختم نبوت پر ہر طرح اور ہر سطح پر آواز بلند کرنے کا عہد کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر