مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعدالحریری نے یوم آزادی پر وطن واپسی کا اعلان کر دیا
پیرس : ریاض میں دو ہفتے قیام کے بعد سعد الحریری سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ،جہاں وہ لبنان کے بحران اور اپنے استعفے کے حوالے سے فرانسیسی صدر امینوئل میکخواں سے تبادلہ خیال کرینگے ۔سعد حریری سے فرانسیسی صدر کی ملاقات کی تصدیق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد مشنوق نے کی ہے ۔فرانسیسی صدر کی جانب سے سعد الحریری اور ان کی فیملی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا ۔سعودی عرب سے روانگی کے وقت ٹی وی سے گفتگو کرتے حریری نے کہا اپنے استعفے کے متعلق بات کرنے کے لیے انہیں لبنان واپس آنا پڑے گا تاہم استعفے کی وجوہات کو دور بھی کیا جا سکتا ہے ۔ سعد الحریری کا فرانسیسی صدر امینوئل میکخواں اور ان کی اہلیہ نے پیرس پہنچنے پر استقبال کیا۔حریری میکخواں ملاقات کے حوالے سے تہران حکومت نے شدید ردعمل کااظہار کرتے کہاہے کہ فرانس کی پالیسی علاقائی تنازع کو ہوا دے رہی ہے ۔