مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سینسر بورڈ کا ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر غداری کا معاملہ درج کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی: انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین سینسر بورڈ نے متنازع فلم پدماوتی کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ مطالبہ سینسر بورڈ کے ایک رکن ارجن گپتا کی جانب سے سامنے آیا ہے جنہوں نے اس معاملے پر وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔دوسری جانب فلم پدماوتی کیخلاف احتجاج پر ریاستی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت نے پرڈیوسر اور ڈائریکٹر سے لے کر فلم سے وابستہ سبھی اداکاروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی بات کی ہے۔ فلم میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ فلم پدماوتی ریلیز ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ سینسر بورڈ کے ہاتھ میں ہے لیکن سیکیورٹی بندوبست کرنا ہمارا کام ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت سبھی کی سیکیورٹی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔