مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پانامہ لیکس کی آڑ میں صرف شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے : رانا محمد ضیا خان
مانچسٹر:پاکستان میں پانامہ لیکس کی آڑ میں صرف شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے نہایت ضروری ہےکہ عدل و انصاف کا بول بالا ہو اور اداروں میں لوٹ مار نہ ہو،پانامہ کیس میں اور بھی اعلیٰ عہدوں پر فائض رہ چکے افراد کے نام آئے ہیں ابھی تک نیب اور سپریم کورٹ نے اس بارے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے ایسے میں صاف ظاہر ہے کہ کسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میاں نواز شریف و خاندان کو نشانہ بنایا جا رہاہے،ان ،خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نارتھ ویسٹ لایئرز زونگ کے معروف قانون دان سالیٹر رانا محمد ضیا خان نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قانون دان وہ آئین وقانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتے ہیں پاکستان میں اوپر سے لے کر نیچے تک سب کا بلا تفریق احتساب نا گزیر ہے سب کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور اداروؒں کے اندر شفافیت آئے گی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جامع منصوبہ سےخطہ کے اندرخوشحالی آئے گی اور روزگار کے سنہری مواقع میسر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے صبر و تحمل کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور اب وہ عدالتوں میں حاضر ہو کر قانون کا مکمل احترام کر رہے ہیں پورا یقین ہے انہیں قانون کے عین مطابق انصاف ضرور ملے گا،ملک افراتفری اور انتہائی اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا،آگے ہی تجربات سے ترقی کی بجائے ہم تنزلی کی جانب گامزن ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کے سکیورٹی ادارے اور مسلح افواج نے پہلے آپریشن ضرب عضب اور اب آپریشن ردالفساد کے ذریعے جانی قربانیاں دے کر ملک سے دہشت گردی کا بچھا جال توڑ دیا ہے اور شدت پسندوں کو جہنم واصل کیا ہے اور امن کے قیام کو یقینی بنایا ہے ہم انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر