مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شاہ سلمان کابارہ ربیع الاول کو تعطیل کا اعلان ،عالم اسلام کی امنگوں کی ترجمانی: پیر ابومقصود مدنی
مانچسٹر:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے بارہ ربیع الاول حضرت محمدؐ کی ولادت با سعادت کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر کے پورے عالم اسلام کی امنگوں کی عین ترجمانی کی ہے،ہم اس پر مسرت اور تاریخی موقع پر سعودی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ امت مسلمہ کی حقیقی نمائندگی ادا کرنے اہم کردار ادا کرتے رہیں گے،یہ باتیں پیر طریقت،رہبر شریعت اہلسنت والجماعت کے داعی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے فیصل آباد پاکستان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیں،انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کامل کا حصہ ہے اسے فی الفور اصلی شکل میں بحال کیا جائے ایسی گھنائونی سازش کے مرتکب قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں،انہوں نے کہا کہ نبی آخری الزمانؐ کی ولادت با سعادت کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے محافل کا تواتر سے انعقاد ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی اتحاد و اتفاق،صلح جوئی،امن پسندی کا درس عالم اقوام تک پہنچانے کیلئے از خود عملی مظاہرہ کرنا ہو گا اور حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ اپنانا چاہئےآج کے دور میں امت مسلمہ جو سخت ترین آزمائشوں کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ اسلام اور قرآن مجید کی تعلیمات سے دوری ہے اگر ہم ان پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیں تو اسلام کا ایک بار پھر پورے عالم میں غلبہ ہو گا،حضور پاکؐ کے ولادت با سعادت کے ماہ ربیع الاولمیں تجدید عہد نو کرنے کا عزم کرنا ہو گا پھر راستے سے رکاوٹیں خود بخود ہٹ جائیں گی اور ثابت قدمی سے کامیابی و کامرانی قدم چومے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر