مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افغانستان میں طالبان کے حملے، 37 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے
کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 37 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ طالبان کی طرف سے یہ حملے صوبہ قندھار اور فراہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر کیے گئے۔ صوبہ قندھار پوليس ترجمان مطيع اللہ ہلال کے مطابق طالبان نے خود کش بمبار اور بھاری اسلحے کے ذریعے ژری اور ميوند اضلاع ميں 15 مختلف چيک پوائنٹس پر حملہ کيا جن میں 22 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان سکيورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ميں 45 عسکريت پسند ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ مغربی صوبہ فراہ میں بھی طالبان نے افغان فوج کی دو چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے 15 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔