مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مجلس علما شیعہ یورپ کے زیر اہتمام حضرت امام حسینؓ و شہدا کربلا کا چہلم منانے کی تقریب
مانچسٹر:مجلس علما شیعہ یورپ کے زیر اہتمام حضرت امام حسینؓ و شہدا کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منانے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا،اس موقع پر سید امیر حسین نقوی،مولانا سید فدا حسین بخاری،مولانا مقبول حسین علوی،سید قیصر عباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہمیں ہر طرح کی مکمل مذہبی آزادی ہے ہم سب کو مل کر دین اسلام کی سر بلندی اور غیر مذاہب کو اسلام کی صحیح تصویر کشی پیش کرنے کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق،بھائی چارے اور امن پسندی کا عملی مظاہرہ کرنا چاہئے اور فرقہ واریت کے مرتکب مٹھی بھر عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے تاکہ عالم اقوام کو دہشت گردی میں ملوث شدت پسند عناصر بارے باور کروایا جائے کہ انکا ہمارے امن پسند مذہب سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے،اتحاد المسلمین کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے،انہوں نے کہا کہ ایام محرم اور ربیع الاول کے بابرکت ماہ کی تقریبات میں شریک ہو کر مثبت پیغام دیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہئے بد قسمتی سے پاکستان کو چند غیر ملکی طاقتیں غیر مستحکم کرنے کیلئے شیعہ سنی فسادات کروا رہی ہیں،انکا محاسبہ نہایت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو سازشوں کا جال بچھا کر ٹکرے ٹکرے کیا جائے گا،یاد رہے پاکستان کا وجود تا قیامت قائم رہنے کیلئے آیا تھا ایسے گھنائونی سازشیں خود بخود دم توڑ جائیں گی،پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور عقیدت بھری مجلس کے شرکا میں لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر