مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری نوجوان نسل کو تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے: نعیم الحسن
مانچسٹر:تقریباًنصف صدی سے ہمارے آبائو اجداد روزگار کی غرض سے برطانیہ آئے اور انتہائی نا مساعد حالات میں محنت و مشقت کر کے اپنے خاندان کو بھی یہاں بلایا،وقت کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں بتدریج ترقی کی منازل کو طے کیا اور آج برطانوی معاشرے میں پاکستانی و کشمیری نژاد کمیونٹی کا کردار کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے اسکا سارا صلہ ہمارے بزرگوں کو جاتا ہے انہیں سلام پیش کرتے ہیں،اب ہمارے نوجوان تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے تمام شعبوں میں کامیاب کاروبار بھی چلا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن،ڈاکٹر ظلحہ ہمہ غوری،ڈاکٹر شاہد احمد،خالد محمد نےyour uk pharmacyکے زیر اہتمام برطانوی پاکستانی نژاد شہریوں کے اعزاز میں رکھے گئے سالانہ ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی معیشت کو مضبوط بنانے میں ہمارا کردار سب پر عیاں ہے،ہماری نوجوان نسل کو بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے تمام تر دستیاب سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے ہمیں اپنے نوجوانوں کی اہلیت،قابلیت و صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے،والدین اور مادر وطن کا نام روشن کرنا اب ان کی ذمہ داری ہے جیسا کہ ہمارے نوجوانyour uk pharmacyکو چلا کر کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بحیثیت والدین ہمیں اپنی اولاد کو تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے ہر طرح مدد تعاون اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،عشائیہ میں ماحول کو گرمانے کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان گلو کاروں فروز خان،عثمان فاروقی اور ایچ دامی نے گانے گا کر حاضرین کے دل موہ لئے،مقامی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر