مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا یوم شہدا جموں کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
اولڈہم:برطانیہ برانچ جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا یوم شہدا جموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا برانچ کے زیر اہتمام اولڈہم کے مقام پر یوم شہدا جموں کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے کارکنوں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت مقبول بٹ نے کہا کہ6نومبر1947کو جموں میں انسانی قتل عام کی ذمہ داری بھارتی ایجنٹوں اور ریاست کے ظالم حکمران مہاراجہ ہری سنگھ پر عائد ہوتی ہے،جس نے ریاستی عوام کی مرضی کے خلاف ہندوستان سے الحاق کیا اورریاستی مسلمانوں کا قتل عام کروایا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن محمود نے کہا کہ1947میں ریاستی انتظامیہ نے جس طرح جموں میں لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،خواجہ حسن محمود نے شوکت مقبول بٹ کی تائید کرتے ہوئےکہ اس ظلم کی ذمہ داری ڈوگرا راج کے آخری حکمران ہری سنگھ پر عائد ہوتی ہے،اجلاس سے محمود کشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ کے اندر کشمیریوں کو منظم کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی کی تحریک میں اول دستے کا کردار ادا کریں گے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف چوہدری نے کہا کہ ہم کسی صورت میں اپنی نظریاتی بنیادوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار امجد نے کہا کہ نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ ایک منظم قوت ہے،جو ریاست کے قومی سوال کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرے گی،اجلاس سے واجد ایوب،صادق سبحانی،راجہ آزاد،خواجہ ندیم،اعجاز پیر،مسلم یاس،ذوہیب افضل،فضیل قریشی،ساجد شاہین،رضوان صدیقی،شفیق انقلابی نے بھی خطاب کیا،آخر میں یوم شہدا جموں کشمیر کو سلام پیش کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر