مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے لائحہ عمل طے
بریڈ فورڈ :جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں کے دورہ یورپ کے بعد برطانیہ اور یورپ میں کشمیری عوام کا نکتہ نظر پیش کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل طے کرلیا برسلز میں یورپی تنظیموں سے مشاورت ، ممبران پارلیمنٹ کی معاونت اور تحریکی عہدیداروں کی کاوشوں سے جہاں صدر آزاد کشمیر سردار صدر مسعود خان کے دورہ برطانیہ میں بھرپور تعاون کیاجائے گا، یکم دسمبر سے 21 دسمبر تک تین ہفتے کیلئے برطانیہ اور یورپ کے 15سے زائد شہروں میں تقریبات کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جس کیلئے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر گروپوں سے بھی ہر سطح پر تعاون کیاجائے گا جس کیلئے تحریک چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، سرپرست سردار عبدالرحمان خان، برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، وائس چیئرمین امجد حسین ، مانچسٹر کی چیئرپرسن روبینہ خان، ثمینہ خان، کونسلر عاصم رشید اور پامیلا اشرف ملک نے مختلف تنظیموں اور ممبران پارلیمنٹ سے رابطے مکمل کرلئے ہیں، ان تمام پروگراموں میں جہاں آزادکشمیر و پاکستان سے ممبران پارلیمنٹ یوتھ لیڈر شپ اور انسانی حقوق کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ برطانیہ اور یورپ میں کام کرنیوالی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کو بھی یقینی بنایاجائے گا ، مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر سردار عتیق احمد خان کے دورہ برطانیہ کے دوران بھی ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا اور تحریکی عہدیدار انکے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔برطانوی پارلیمنٹ میں 14 دسمبر سے شروع ہونیوالی پارلیمنٹری انکوائری میں مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھی آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین کرس لینڈ کیلئے بھی رابطوں کو تیز کیا جائے گا ، جبکہ کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پاکستان و آزادکشمیر کے پڑھے لکھے طبقے کو بیھ تحریکی سرگرمیوں میں شامل کرنے کیلئے بھی رابطوں کو تیز کیا جائیگا تاکہ مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کی سول سوسائٹی کو یکجا کرکے ریاستی عوام کو عالمی سطح پر پہنچایا جاسکے جبکہ ریاست کے دونوں اطراف میں عوام کی بہتری کیلئے بھی اقدامات میں برٹش کشمیریوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجاسکے۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے ممبران پارلیمنٹ کو آزادکشمیر اور پاکستان کے دورے کرانے کے علاوہ ان سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ مختلف سرگرمیوں میں تعاون لینے کے حوالے سے بھی تحریکی رہنمائوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ جو ارکان آزادکشمیر میں کشمیری عوام اور قیادت سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر کام کاوعدہ کرکے آئے ہیں ان سے رابطوں میں رہ کر اس پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ تحریک حق خودارادیت عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقیقی سفارتکاروں اورنمائندوں کا موثر کردار ادا کرسکیں ، اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے تمام تحریکی عہدیداروں ، ممبران پارلیمنٹ، پاکستان اور آزادکشمیر کے ہمدردوں اور تحریکی ارکان کی کاوشوں اور معاونت پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ برٹش کشمیری مقبوضہ کشمیر کے عوامکا کیس عالمی سطح پر ہر فورم میں اٹھائیں گے اور ماضی کی طرح مستقبل میں اس کے مثبت نتائج نکلیں گے، ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اوردیگر عہدیداروں نے یہاں بریڈ فورڈ ویسٹ کی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کیا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ 10 دسمبر کو بریڈ فورڈ میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں یورپی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے گروپ لیڈر رچرڈ کوربٹ نازہ شاہ صدر اورامجد بشیر کے علاوہ آزادکشمیر اسمبلی کی ممبران اور پاکستانی قومی اسمبلی میں کشمیری نژاد ارکان بھی شریک ہونگی جس کیلئے راجہ نجابت حسین ، جیجہ خان اور ہیری بوٹا کے علاوہ راجہ غضنفر خالق اپنے اپنے حلقہ سے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے جبکہ نازہ شاہ اور بیرسٹریاسیمن قریشی صدر کی معاونت سے دسمبر کو برطانہی پارلیمنٹ میں خواتین کی عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کیلئے تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار اور ممتاز کشمیری اینکر پرسن ثمینہ خان انتظامات کو آخری شکل دیں گی جبکہ قائد ملت چوہدری غلامعباس کی برسری کے موقع پر 18 دسمبر کو برمنگھم میں کشمیریوں کی قومی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں کشمیری تنظیمیں 2018 ء کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی اور یورپ بھر میں مسئلہ کشمیر کو مشترکہ طورپر اجاگر کیاجائے گا ۔ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں پانچ ، چھ ، سات دسمبر کو نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر میں متحرک کرنے کے علاوہ کشمیر گروپوں کی معاونت کیلئے مزیدارکانپارلیمنٹ کو شامل کرنے کیلئے لابی کی جائے گی جس کیلئے تحریک کے سیکرٹری جنرل محمداعظم اور سردار عبدالرحمان خان دیگر تنظیموں سے روابط استوار کریں گے اس موقع پر ناز شاہ نے تحریک کی سرگرمیوں پر انکے تمام عہدیداروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے ہر سطح پر معاونت کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیر کی بیٹی کی حیثیت سے اپنے مظلوم بہن بھائیوں کا کہیں اپنی لیبر لیڈر شپ کے تعاون اور ہم خیال ساتھیوں کی معاونت سے پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گی اور پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کیلئے بھی درخواست جمع کرائیں گی تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیاجاسکے نشست کے صدر سرپرست تحریک سردارعبدالرحمان خان نے نازشاہ صدر اور تحریکی عہدیداروں کے علاوہ ان تمام ممبران پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحریکی سرگرمیوں میں شامل ہوکر مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر