مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر کی رہائشی تقویم پاکستان سے اپنی بیٹیاں بازیاب کروانے کے بعد برطانیہ پہنچ گئیں
مانچسٹر:مانچسٹر کی رہائشی تقویم سخت جدوجہد کے بعد پاکستان سے اپنی بیٹیاں بازیاب کروانے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئی ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے والد نے مجھ سے بچیاں چھین لیں اور میں تڑپتی رہی،بالآخر کمشنر فار اوورسیز پاکستانیز پنجاب زبیر گل سے درخواست کی انہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر معاملہ حل کروایا ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں وہ واقعتاً بیرون ممالک بسنے والوں کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں اور عوامی کام و مسائل کو حل کروانے کیلئے ہمہ وقت خدمت کے قابل ایک اچھے شخص کا انتخاب کیا ہے،اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ وویمن ونگ کی شاہدہ بٹ،عافیہ علی نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے اغوا برائے تاوان اور زمین پر ناجائز قبضہ کے سنگین اور حساس مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں زبیر گل کا کردار قابل ستائش ہے ہم اسے بے حد سراہتے ہیں اور ان کے انتخاب پر جماعت کی قیادت کی وسعت نظری ہمارے لئے قابل فخر ہے،انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان بمعہ خاندان پاکستان میں سیر و تفریح کی غرض سے جانے کیلئے تیار ہیں ہمیں مکمل سکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کا مادر وطن سے رشتہ جڑا رہے اور انہیں وہاں پر جانے کیلئے کسی بھی قسم کا وہم و گمان نہ ہو۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر