مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی
اولڈہم:جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کا ایک اہم اجلاس اولڈہم میں پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا،شہدا جموں کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے اور کشمیر کی آزادی کیلئے دی گئی انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس مشن کے تکمیل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا،12نومبر بروز اتوار2017کو اولڈہم کے مقامی ہال میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور عالمی طاقتوں کا ضمیر جھنجوڑا جائے گا کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم بر بریت کو بند کروانے میں فی الفور کردار ادا کرے کشمیری قوم آزادی کا عَلم بلند کئے میدان میں کود پڑی ہے اب وہ آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم اور انسانیت سوز واقعات انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر زور طمانچہ ہے،اجلاس میں12نومبر بروز اتوار کے پروگرام بارے گفت و شنید کی گئی اور تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،اس اجلاس میں جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سردار امجد اشرف،واجد ایوب،نثار احمد خان،سلیم یاس،سیماب الطاف،زوہیب افضل،آفتاب خان نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر