مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہداء جموں و کشمیر کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی :چوہدری محمد عارف
اولڈھم :شہداء جموں و کشمیر کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی کشمیری قوم کی آزادی کیلئے دیا گیا خون ضرور رنگ لائے گا تاریخ گواہ ہے کہ انہی قوموں نے غلامانہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرکے آزادی سے سکون کا سانس لیا جن کے بہادر سپوتوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ اولڈھم یونٹ کے انتہائی متحرک کارکن و رہنما چوہدری محمد عارف نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ایسے میں عالمی طاقتوں کی توجہکا مرکز صرف اسی خطہ میں ہے جہاں سے انکے مفادات وابستہ ہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ اب کشمیری قوم جاگ چکی ہے عورتیں بچے نوجوان بوڑھے آزادی کا علم بلند کئے میدان میں کود پڑے ہیں اب اس طوفان کو روکنا کسی طاقت کے بس میں نہیں ہے انہوں نے کہاکہ خطہ کے معروضی حالات بھی اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اس وقت تک استحکام ناگزیر ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری قوم کی امنگوں کے عین مطابق حل نہیں کیا جاتا انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ہماری جماعت نے اس بات کا تہیہ کرلیا ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قوم کو ترجیح دیکر جامع پالیسی اپنائی جائے گی ۔ 12 نومبر بروز اتوار کو ہماری جماعت اولڈھم مانچسٹر میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالم اقوام کو باور کروائے گی کہ کشمیری قوم مزید ظلم و ستم برداشت نہ کرتے ہوئے غلامی کی زندگی بسر نہیں کریگی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر