مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایشین بزنس ایسوسی ایشن کا مقصد کاروباری حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے:چوہدری وحید اختر
مانچسٹر:پاکستان کی تعمیر و ترقی و معیشت کو استحکام دینے کیلئے بیرون ممالک بسنے والوں کا کردار نمایاں ہے،زرمبادلہ بھیج کر مادر وطن کا پہیہ چلا رہے ہیں،اس کے بدلے عزت و احترام اور خدمات کو سراہانے کا صلہ چاہتے ہیں،ایشین بزنس ایسوسی ایشن کا قیام اس لئے عمل میں لایا گیا کہ جو افراد کاروبار سے وابستہ ہیں اور مختصر عرصہ میں نمایاں ترقی شامل کرتے ہیں انکو ایوارڈ سے نوازکر نئے کاروباری حضرات کی حوصلہ افزائی کی جائے،ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری وحید اختر نے مقامی ریسٹورنٹ میں رکھی گئی ایوارڈ کی ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ فروری2018میں لاہور کے مقام پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں بین الاقوامی سطح پر سے کاروباری شخصیات شرکت کریں گی،اس رنگا رنگ تقریب میں فنکار،گلوکار بھی شرکت کریں گے اس موقع کو یاد گار بنانے کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کو خصوصی ایوارڈز دیئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالم بسنے والے پاکستانی کاروباری شخصیات کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہئے،پاکستان سے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آئے مہمان سلیم کامران نے بھی اظہار خیال کیا،محمد امجد،عبدالغفار اختر،عارف علی،نعیم عباس نے بھی شرکت کی،پاکستان سے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کرنے آئی گلو کارہ مہک علی نے خوبصورت گیت سنا کر حاضرین کے اندر جوش و ولولہ پیدا کر دیا اور وہ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے،تقریب کی نظامت انتہائی خوبصورت انداز میں روبینہ وحید نے سر انجام دی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر