مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر نیشنل عوامی پار ٹی جموں کشمیر کی آزادی میں اول دستے کا کردار ادا کریگی:سردار امجد
اولڈہم:جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے جموں کشمیر کی قومی آزادی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اپنے معروض کو سمجھتے ہوئے جدوجہد کے عمل کو آگے بڑھائیں ۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سردار امجداشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ شہداء جموں کشمیر کی تاریخ کا ایسا باب ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ لاکھوں انسانوں کو ریاستی انتظامیہ نے دھوکے سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ 12 نومبر کو جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ مانچیسٹر میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی اور عالم اقوام کو باور کروائے گی کہ کشمیری قوم مزید غلامی کی زندگی بسر نہیں کر سکتی آنئدہ کے لائحہ عمل بارے پارٹی پالیسی بھی جاری کی جائے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر