مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں، جو فیصلہ کرینگے ہمیں قبول ہوگا:وزیر اعلیٰ شہباز شریف
لاہور:وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف ن لیگ کٹہرے میں کھڑی ہے ، احتساب صرف شریف خاندان کا ہو رہا ہے ، احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہیے ، نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں، جو فیصلہ کرینگے ہمیں قبول ہوگا۔ آصف زرداری قوم کے 6ارب کھا کر دوسروں کو کرپشن پربھاشن دے رہے ہیں ۔بد قسمتی کی بات ہے کہ کرپشن میں ملوث شخص بھاشن دے رہاہے او اس کا حوصلہ بھی دیکھیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،انہوں نے مختلف حصوں میں جاری کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،وہ زیر تعمیر ہسپتال کے مختلف حصوں میں گئے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اب تک ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے پہلے مرحلے کو 25دسمبر تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ،360بستروں پر مشتمل مکمل ہسپتال اگلے سال پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور اس ہسپتال میں گردوں اور جگر کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کا علاج معالجہ مکمل طور پر مفت ہوگا ۔میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلٰی نے کہاکہ وقت سے پہلے الیکشن کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کیا ۔اگر کے پی کے میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی تو وہاں بھی ہسپتالوں کے منصوبے مکمل ہو رہے ہوتے ،جعلی وغیر معیاری ا دویات کے خاتمے کے لئے اقدامات ہوتے اور ڈینگی کی وباء کا مقابلہ کیا جاتانہ کہ ڈینگی سے ڈر کر پہاڑوں پر بیٹھ کرگپیں ماری جاتیں،اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار عمران خام کو سمجھتے ہیں،عمران خان پنجاب کا حق چھیننا چاہتے ہیں، تبدیلی کا نعرہ اور دھرنے کی سیاست کرنے والوں نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ایک او رسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ زرداری صاحب نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئین کا سہارا لیتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم پر خط نہیں لکھا،غریب قوم کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کرپشن کے خلاف درس دیں،پیرا ڈائز لیکس نے نیازی صاحب او ردیگر کردار واضح کئے ،یہ وہ چبھتے ہوئے سوالات ہیں جن کے جواب ڈھونڈنا ہیں،اس وقت( ن) لیگ او رشریف خاندان کٹہرے میں کھڑے ہیں ،احتساب وہ ہوتا ہے جو بلاامتیاز اور سب کا ہواور نظر بھی آئے ۔