مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایران کی حوثیوں کو میزائل فراہمی کو جنگ تصور کر سکتے ہیں: شہزادہ محمد بن سلمان
ریاض: برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن میں باغیوں کو میزائل فراہم کر کے براہ راست جارحانہ فوجی کارروائی میں ملوث ہونے کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں یہ انتہائی اہم بیان برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو میزائل کی فراہمی کو ہم اپنے خلاف جنگ تصور کر سکتے ہیں۔دوسری جانب ایران اس الزام سے انکار کرتا آ رہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو اسلحہ دے رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کو سعودی عرب کی جارحانہ جنگی کارروائیوں اور علاقائی دھونس سے خطرہ ہے۔