مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپی یونین کے ممالک اور شہروں میں تقریبات منعقد کریگی
راچڈیل:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل اگلے تین ماہ میں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے علاوہ یورپی یونین کے متعدد ممالک اور شہروں میں تقریبات منعقد کرے گی،2017کا سال برٹش کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر میں کامیابیوں کا سال ہے جس پر تحریک میں شامل تمام لوگ بلا امتیاز سیاسی وابستگی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں کی کارکردگی مثالی ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک اور بھارتی مظالم کو ہر ممبر پارلیمنٹ،سیاسی جماعت اور انسانی حقوق کے اداروں تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا،صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان،لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن ایم پی،آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپوں کے تمام عہدیداروں اور مختلف ممالک خصوصاً برطانیہ میں پاکستانی سفاتخانے کی معاونت اور اشتراک کے مشکور ہیں اور اپنے وطن کی آزادی کی تحریک کو مستقبل میں بھی بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے جن میں مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر اورپاکستان سے بھی وفود ہماری تقریبات میں شرکت کریں گے،برطانیہ میں متحرک تمام کشمیری و پاکستانی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ مقامی کمیونٹی اورسیاستدانوں کو مسئلہ کشمیر کی سفارتی مہم میں شامل کریں،ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداروں چیئرمین راجہ نجابت حسین،سرپرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل،ڈائریکٹر انتظامیہ بوٹا ہیری،زرقا احمد،سردار ابوزر اور میزبان تقریب کونسلر عاصم رشید نے یہاں ایک پریس کانفرس میں کیا،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ2017کا سال برطانوی پارلیمنٹ میں19جنوری کو ہونیوالی کامیاب بحث سے شروع ہوا جس کا کریڈٹ اس وقت کے آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین ڈیوڈ نٹال اور انکے ساتھیوں کو جاتا ہے جبکہ برطانوی انتخابات کے دوران لیبر پارٹی میں تحریکی عہدیداروں محمد اعظم اورکونسلر یاسمین ڈار کے علاوہ ڈیبی ابراہم ایم پی،اینڈریو گریفن ایم پی اور انجیلا ایم پی کی کاوشوں سے پارٹی کے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کروا کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا جبکہ یورپی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کی وائس چیئرمین اور فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر ایم ای پی،پاکستان گروپ کے چیئر مین کنزرویٹو پارٹی نارتھ ویسٹ کے ممبر ڈاکٹر سجاد کریم اور دیگر کشمیر دوستوں کی وجہ سے یورپی پارلیمنٹ میں بھی سر فہرست رہا اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یورپی پارلیمنٹ میں6نومبر یوم شہدائے جموں سے لے کر دسمبر تک متعدد سرگرمیوں میں یورپی یونین میں بھی کشمیریوں کے حق میں اقدامات کئے جائیں گے جس کیلئے تحریکی عہدیدار،کشمیر کونسل یورپ کے سربراہ سید علی رضا کے علاوہ سردار محمد صدیق خان،راجہ زیب خان،خالد محمود جوشی،راجہ لیاقت حسین،چوہدری نعیم،راجہ شہراز اور دیگر لیڈروں سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے،برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر پارلیمنٹری ہیرنگ کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی تحریکی اور انسانی حقوق پر متحرک شخصیات کو پارلیمنٹ میں بلا کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا اور آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین کرس لیزے ایم پی سے ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا اوراس انکوائری کو شروع کرنے پر کرس لیزے اور ڈیبی ابراہم ایم پی کی کاوشوں پر پوری کشمیری قوم کی طرف سے انکا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر کونسلر عاصم رشید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا کے برطانیہ بھر میں نمائندوں کا مسئلہ کشمیر پرکوریج پر شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر