مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کے ہنی ول سنٹر میں تنظیم خزینہ شعر و ادب انٹر نیشنل مانچسٹر یوکے کی تعارفی تقریب کا انعقاد
اولڈہم:دنیا بھر میں اردو زبان کو منفرد حیثیت حاصل ہے،اردو ادب سے والہانہ لگائو رکھنے والے افراد شعر و سخن کی محفلوں کا انعقاد کر کے جہاں اس زبان کوزندہ رکھے ہوئے ہیں وہاں پر اپنی نوجوان نسل کو مادر ی و قومی زبان سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،گریٹر مانچسٹر کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر ایسی محافل کا انعقاد تواتر سے ہوتا ہے اور مختلف تنظیمیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں،ان میں سے ایک انتہائی متحرک تنظیم خزینہ شعر و ادب انٹر نیشنل مانچسٹر یوکے کی تعارفی تقریب اولڈہم کے ہنی ول سنٹر میں منعقد ہوئی،معروف شاعرہ نغمانہ کنول شیخ اور چوہدری عارف پندھیر نے کہا کہ برطانیہ بھر میں سکولوں کالجوں میں اردو زبان میں باقاعدہ کورسز ہیں جی سی ایس ای اور اے لیول تسلیم شدہ ہے،نہایت ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو پاکستان کی قومی زبان سے منسلک رکھا جائے،شعر و سخن کے ذریعے عشق حقیقی و مجازی کو فروغ دیا جائے،اردو شعرائے کرام کی کمی ہوتی جا رہی ہے نوجوان نسل کو اس طرف بھی راغب کرنا چاہئے،اس طرح کی محافل سے ایک دوسرے کے قریب آنے کاموقع ملتا ہے،باہمی روابط کا سلسلہ بڑھتا ہے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے شعرائے کرام کا آنا اس بات کی دلیل ہے،اس موقع پر شعرائے کرام صابر رضا،ضمیر جاوید،اشتیاق میر،کشور ثبات،محمد اظہر،شکیل قمر،امتیاز علی گوہر،محمد انور جمال فاروقی،انعام سحری،شارق خان،ڈاکٹر ناہید کیانی،سید ظہیر انور،عشرت نے اپنے کلام سنا کر حاضرین محفل کے دلوں میں سحر کر کے خو ب داد وصول کی،گلاسگو سے آئی ہوئی مہمان شاعرہ شمشاد وحید کی کتاب رونمائی بھی ہوئی،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران حاجی چوہدری عبدالرفیق،شہزاد مرزا،ممتاز علی،زرقا احمد،سید سجاد حیدر بھی موجود تھے،گریٹر مانچسٹر کے کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،نمایاں کارنامہ سرانجام دینے والوں کو گولڈ میڈل دیئے گئے ان میں سے فوٹو گرافر صحافی مرزا غلام حسین کو میڈل سے نوازنہ قابل ستائش تھا،مولانا عبدالشکور قادری نے دعا کی اور اسلام کی سر بلندی امت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق پر زور دیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر