مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ ایشوریا رائے کی فلم پھنے خان کی شوٹنگ کے دوران حادثہ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی فلم پھنے خان کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثہ پیش آیا ہے جس میں معاون ہدایتکارہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے ایک مصروف ترین علاقے میں فلم پھنے خان کی شوٹنگ جاری تھی، جس میں ایک سین کے دوران ایشوریا رائے کو سڑک عبور کرنا تھی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے کانوں میں ہیڈ فونز لگائے اور سین کی عکسبندی میں مصروف ہو گئیں کہ اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل فلم کی معاون ہدایتکارہ سے ٹکرا گئی جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گئیں۔ حادثہ کے بعد خاتون ہدایتکارہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرایا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔فلم پھنے خان کے پرڈیوسر نے اپنے ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم معاون ہدایتکارہ اب ٹھیک ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی فلم کا حصہ بن جائیں گی۔ دوسری جانب پولیس نے موٹر سائیکل ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔