مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب یوکے سالانہ انتخابات کا عمل شروع، 35 امیدواران نے کاغذات جمع کرادیئے
لندن ... برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پہلے مرحلے میں اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کیے گیے ہیں جس کے بعد آج تمام اُمیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمشنرناہید رندہاوا کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اُمیدواروں کی فہرست کے مطابق پریس کلب کے مرکزی عہدوں کے لیے پینتیس اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں صدرات کے لیے دنیا نیوز کے نمائندہ خصوصی ارشد رچیال، یوکے ٹائم کے چیف ایڈیٹر عطاالحق ، بیورو چیف اے آر وائی نیوز یوکے یورپ مبین چوہدری جبکہ سینئر نائب صدرکی ایک نشست کے لیے کشمیر لنک کے چیف ایڈیٹراکرم عابد اور روز نیوز کے بیورو چیف شیراز خان سمیت دو اُمیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ، نائب صدر کی دو نشتوں کے لیے نمائندہ نیوز ون ادیب مشتاق، بیورو چیف آج نیوز لندن نوید چوہدری، نمائندہ چینل فورٹی فور نثار گلشن اور نمائندہ اے آر وائی نیوز زاہد نور نے کاغذات جمع کروائے۔ سیکرٹری جنرل کی ایک نشست کے لیے عطا الحق، اکرم عابد، مسرت اقبال، ندیم ارشاداور نوید چوہدری سمیت پانچ اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے عدیل خان ،افضل چوہدری اور مسرت اقبال سمیت تین اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ سیکرٹری اطلاعات کی ایک نشست کےلیے دو اُمیدوار سامنے آئے جن میں افضل چوہدری اور راجہ لیاقت شامل ہیں۔ سیکرٹری مالیات کے عہدے کے لیے چار اُمیدواروں فیاض خان جدون، کشور عباسی، نثار گلشن اور راجہ لیاقت نے کاغذات جمع کروائے۔ مجلس عاملہ کی چھ نشستوں کے لیے بارہ اُمیدوار سامنے آئے ہیں جن میں عدیل خان، افضل چوہدری،اکرم عابد، فرید قریشی، عطاالحق، کشور عباسی،مونا بیگ،محمد رجاسب ، مسرت اقبال، قیصر حمید شیخ،شیراز خان اور وقار بابر نے کاغذات جمع کروائے۔ پانچ تا آٹھ نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں جس کے بعد دس نومبر کو اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور بارہ نومبر کو لندن میں ووٹنگ کے ذریعے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔ پاکستان پریس کلب اس کے قیام سے لے کر آج تک جمہوری طریقے سے اپنے عہدیداروں کا انتخاب کرتا چلا آ رہا ہے اور جمہوری روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔