مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کرکٹ کے معروف برطانوی امپائر ڈکی برڈ کی آئوٹ والی انگلی مزید اونچی کر دی گئی !!
بانزلے ... شرارت ایک فطری عمل ہے جو کسی رنگ نسل یا خطے میں کم زیادہ تو ہو سکتا یا نوعیت کے اعتبار سے مختلف بھی ہو سکتا ہے لیکن زندگی میں اس سے یکسر انکار ممکن نہیں۔ برطانیہ کے شمال مغربی شہر بانزلے میں معروف کرکٹ ایمپائر ڈکی برڈ کے مجسمے کو راہگیروں کی شرارتوں سے بچانے کیلئے مقامی کونسل نے اضافی رقم خرچ کرکے اونچا کر دیا ہے۔ کیونکہ اس مجسمے کی انگلی پر لوگ قابل اعتراض اشیا لٹکا دیا کرتے تھے۔ ڈکی برڈ کو خود بھی ان اشیاء کو اپنے مجسمے سے ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ان حرکتوں سے نالاں نہیں ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے اب اس مجسمے کو اتنا اونچا کردیا ہے کہ لوگ اس مجسمے کی انگلی تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجسمہ اونچا کرنے سے لوگ باز تو نہیں آئئں گے لیکن ان کے لیے یہ حرکتیں کرنا مشکل ضرور ہو جائے گا۔ اس مجسمے کی ایک انگلی اٹھی ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ بیٹسمین آؤٹ ہے۔ امپائر ڈکی برڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے ناراض نہیں کہ ان کے مجسمے کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں لیکن ان کو یہ فکر ہے کہ یہ چیزیں لٹکاتے ہوئے کوئی گر نہ جائے۔