مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کے پی کے میں پولیس نظام بہترین، صوبے میں 70 فیصد دہشتگردی ختم ہوئی:عمران خان
مظفر گڑھ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی ایسا جذبہ اور جنون آپ میں نہیں دیکھا، میں اس شاندار استقبال پر اپنے کوٹ ادو کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ جب کسی قوم کو جگا دیتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی نعمت ہے، سب جانتے ہیں کہ پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کے نام پر کس نے ووٹ لیا، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے، دین کے نام پر لوگوں سے ووٹ لیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مافیا عوام کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر محلات خریدتا ہے، ان کی جائیدادیں، پیسے، بزنس اور عید باہر ہوتی ہے، درندے پیسہ لوٹتے ہیں ،ان کا پیٹ نہیں بھرتا، ان کے پیٹ قبر کی مٹی سے ہی بھریں گے، ان کو کھانسی بھی ہو جائے تو باہر جاتے ہیں، یہاں سڑکوں پر بچے پیدا ہو رہے ہیں۔سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کہ جب سپیکر سے کہا کہ نواز شریف سے جواب طلب کریں، سپیکر نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہاعوام پاناما کو بھول جائیں گے، خواجہ آصف آپ کو نواز شریف سے جواب طلب کرنا چاہیے تھا، خواجہ آصف یہ تمہارے باپ کا پیسہ ہے کہ لوگ بھول جائیں گے۔عمران خان نے خیبرپختوانخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں اقتدار ملا تو پولیس کی حالت بہت خراب تھی، آج بہترین پولیس کا نظام کے پی میں ہے، خیبرپختونخوا میں 70 فیصد دہشتگردی ختم ہوئی، ہم نے کے پی پولیس کو غیر سیاسی کیا، جب شہباز شریف نے کے پی پولیس میں تبدیلی دیکھی تو اس نے پولیس کی وردیاں بدل دیں، شہباز شریف سے بڑا ڈرامے باز نہیں دیکھا، شہباز شریف نے پولیس کو ڈاکیے کی وردی پہنا دی، شہباز شریف تم بہت بڑے ایکٹر ہو، تمہیں ہندوستان بھیج دینا چاہیے۔