مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں گاڑی پر حملہ،فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک 4زخمی
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر مجاہدین کا دھاوا،اندھا دھند فائرنگ سے ایک فوجی ہلا ک اور 4زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے سی آر پی ایف کی گاڑی پر حملہ کیا۔ جس سے ایک فوجی ہلا ک اور 4زخمی ہو گئے ۔ اہلکاروں کاتعلق سینٹرل ریزروفورس کی 96بٹالین سے ہے ۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع نے مقبوضہ کشمیر میں 12ویں جماعت کے طالب علم کی فوجی حراست میں قتل پر بھارتی فوج کے افسر سمیت9اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا ہے ۔ آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کے تحت فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی ۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر حکومت نے 12ویں جماعت کے طالب علم کی فوجی حراست میں قتل کی تحقیقات کے بعد آسام رجمنٹ سے وابستہ افسر سمیت9اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ20کشمیریوں کو شہید کیا ہے ۔قابض فورسز کی پرتشدد کارروائیوں میں 217 کشمیر زخمی ہوئے جبکہ نوجوان اور حریت رہنماؤں سمیت3008افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر48گھروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ دریں اثنا سینئر حریت رہنماء مسرت عالم کو دوبارہ جموں جیل منتقل کر دیا گیا ۔