مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قائداعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا 98 سال کی عمر میں نیویارک میں چل بسیں
نیویارک:قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 سال کی عمر میں نیویارک میں چل بسیں،دینا واڈیا کی پیدائش 14 اور 15 اگست 1919 کی درمیانی شب میں ہوئی تھی اور قائداعظم نے اپنی بیوی رتن بائی سے علیحدگی اور پھر انتقال کے بعد بیٹی کی پرورش کی۔قائداعظم کو اپنی بیٹی سے بہت زیادہ محبت تھی مگر باپ بیٹی کا تعلق اس وقت متاثر ہوا جب دینا نے ایک پارسی شخص نیویلے واڈیا سے سترہ سال کی عمر میں شادی کرلی۔دینا اور نیویلے ممبئی میں رہائش پذیر رہے اور جب اس جوڑے کی طلاق ہوئی تو ان کے دو بچے تھے، بعد ازاں وہ بیٹے کے ساتھ نیویارک منتقل ہوگئیں۔دینا واڈیا 1948 میں پہلی بار اس وقت پاکستان آئیں جب ان کے والد محمد علی جناح کا انتقال ہوا تھا۔وہ آخری بار 2004 میں اپنے بیٹے نسلی واڈیا اور پوتوں جہانگیر اور نیس کے ہمراہ پاکستان آئیں۔اس دورے کے دوران اپنے والد کے مقبرے کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے وزیٹرز بک پر لکھا یہ بہت زبردست اور اداس کردینے والا لمحہ ہے، خدا پاکستان کے بارے میں جناح کے خواب کو پورا کرے ۔