مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ایک اور اعزاز،دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل
نیویارک:بالی ووڈ کے بعد ہولی وڈ میں شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایک اور اعزاز مل گیا۔امریکی جریدے فوربس نے اپنی 2017 کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل کیا ہے جو کہ 97 ویں نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں جرمن چانسلر اینجیلا مارکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا گیا جن کے بعد دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کھڑی ہیں۔بل گیٹس کی اہلیہ اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ملینڈا گیٹس تیسرے، فیس بک کی سی او او شیرل سینڈبرگ چوتھے، اوپرا وانفرے، ملکہ الزبتھ دوئم، اینا ونٹور، بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ہیلری کلنٹن، پریسیلا چن اور ارینا ہفنگٹن وغیرہ بھی طاقتور خواتین کی فہرست کا حصہ ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ پریانکا چوپڑا اس فہرست کا حصہ بنی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کو بھی پہلی بار یہ اعزاز حاصل ہوا جو کہ 19 ویں نمبر پر رہیں۔ان کے علاوہ گلوکارہ بیونسے، ٹیلر سوئفٹ، جے کے رولنگ بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ پریانکا کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بھی اپنا خیرسگالی سفیر بنایا ہے۔رواں سال کے شروع میں فوربس نے سب سے زیادہ کمانے والے بولی وڈ اداکاروں کی فہرست میں بھی پریانکا چوپڑا کو 7 ویں نمبر پر رکھا تھا جن کی آمدنی 10 ملین ڈالرز رہی۔